کراچی پولیس کا محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات

کراچی پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 10 محرم الحرام کے روز مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 6368 افسران و اہلکار اور ریپڈ ریسپونس فورس کی 03 کمپنیز موجود ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ 10 محرم الحرام کو شہر میں مجموعی طور پر 513 مجالس اور 281 جلوس برآمد ہونگے جنکی نگرانی اور سکیورٹی کیلئے 12455 پولیس کے افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی پولیس کے 76 سینئر افسران سمیت 1507 این جی اوز، 9516 ہیڈ کانسٹیبل ، 412 خواتین پولیس اہلکار، اسپیشل برانچ کے 65 اہلکار، اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے 800 اہلکار، 90 خواتین کمانڈوز، اور ریپڈ ریسپونس فورس کی 09 کمپنیز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی ٹیمیں کسی بھی ایمرجنسی سے نبزد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ 10 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھنے کیلئے 1000 سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں تا کہ عوام کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ بنا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

The post کراچی پولیس کا محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email