10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد

شہرقائد کے علاقے نشتر پارک سے 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جلوس میں عزاداران حسین کی بڑی تعداد شریک جن میں بچے ،جوان ، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔

جلوس کی گزرگاہوں پر سبیلیں اور طبی امدادی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے پولیس ،  رینجرز اور ایس ایس یو کمانڈوز تعینات ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی موجود ہیں۔

 

The post 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email