یوم عاشور حق و صداقت کی سرفرازی کا دن ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ یوم عاشور حق و صداقت کی سرفرازی کا دن ہے اور اس کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے یوم عاشور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور امت مسلمہ سمیت اہل پاکستان کو حسینیت کے پیغام اور اس کے تاریخ ساز کردار کی یاد دلاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظیم قربانی نے اسلام کو سر بلند کیا ہے، شہیدان کربلا نے حق و صداقت کی راہ میں جانثاری کی عظیم تاریخ رقم کی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ہمیں امام عالی مقام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اعلیٰ مقاصد، استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

The post یوم عاشور حق و صداقت کی سرفرازی کا دن ہے، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email