آج یوم عاشور مذہبی عقیدت واحترام سےمنایا جارہا ہے

 ملک بھر میں آج یوم عاشور دس محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

نواسۂ رسول حضرت حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں اور دنیا کے مختلف حصوں میں عاشورہ کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

ذاکرین کی جانب سے مجالس میں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد کیا جا رہا ہے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

ملک کے متعدد شہروں میں سیکیورٹی کے پیشِ نظر موبائل فون سروس بند ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی  یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقامؓ کی شہادت پر امت آج بھی افسردہ ہے، سینکڑوں برس گزر جانے کے باوجود یہ زخم، غم اور واقعہ تازہ ہے، نواسہ رسول مقبول ﷺ نے یزید کے جبر، ظلم و ستم کو ماننے سے انکار کیا، امام عالی مقامؓ نےشہادت قبول فرمائی لیکن ظلم و جبر کے سامنے سر نہ جھکایا۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ حضرت امام حسینؓ نے حق و باطل کے معرکے میں حق کا ساتھ دیا، اللہ ہمیں امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق دے۔

The post آج یوم عاشور مذہبی عقیدت واحترام سےمنایا جارہا ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email