پی آئی اے کا کابل کے لیے خصوصی آپریشن بحال

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی جانب سے کابل کے لیے پروازوں کا خصوصی  آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کابل سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے جس میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز گزشتہ روز شام کابل ائیرپورٹ پہنچی تھی، مسافروں  کی سیکورٹی چیک کے باعث جہاز گزشتہ رات کابل ایرپورٹ پر کھڑا رہا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے طیارے میں  پائلیٹ کیپٹن حسنات اور فرسٹ افسر کیپٹن رانا سہیل نے اہم فرائض انجام دیے جبکہ فضائی میزبانوں میں علی شیر لاکھو، یاور شہزاد اکبر، کاشف لغاری، ارشد کیانی ،عادل عمر، عقیل شہزاد ،  آصف ایاز اور ٹریفک کو آرڈیںٹیر سعید سومرو پرواز میں شامل تھے۔

 

 

The post پی آئی اے کا کابل کے لیے خصوصی آپریشن بحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email