باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشور اسلام سے قبل اہم خصوصیات کا حامل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول کی شہادت سے یوم عاشور کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے ، امام حسین رضی اللہ عنہ نے شہادت قبول کی لیکن ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔

 

The post باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email