دریاٸے سندھ میں ڈوبے نوجوان کی تلاش کے لئے پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم کا سرچ آپریشن

پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم نے سکھر کے مضافاتی گاوُں میں دریاٸے سندھ میں ڈوب جانے والے مقامی نوجوان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مقامی حکومت کی جانب سے واقع کی اطلاع دیئے جانے پر کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران ڈوبنے والے نوجوان کی لاش تلاش کرلی گئی، تلاش کے بعد لاش کو مقامی حکومتی نمائندگان کے سپرد کردیا گیا ہے۔

The post دریاٸے سندھ میں ڈوبے نوجوان کی تلاش کے لئے پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم کا سرچ آپریشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email