میں نے آپ لوگوں کا کیا بگاڑا تھا، خاتون ٹک ٹاکر کی نئی ویڈیو وائرل

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

وائرل ویدیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر سوالیہ انداز میں پاکستانیوں سے سوال کر رہی ہے کہ آخر میں نے آپ لوگوں کا کیا بگاڑا تھا۔

ویڈیو میں عائشہ کے ہمراہ ایک لڑکے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جو تمام پاکستانیوں سے سوال کر رہا ہے کہ کیا اسے آزادی منانے کا حق نہیں، بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ آج پاکستان کی یہ بیتی تمام پاکستانیوں سے ناراض ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

The post میں نے آپ لوگوں کا کیا بگاڑا تھا، خاتون ٹک ٹاکر کی نئی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email