سارہ خان شوٹنگ کےدوران فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں ؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بتا دیا کہ وہ شوٹنگ کےدوران فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں۔

اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا کہ اُن کے پاس ہمیشہ قرآن موجود ہوتا ہے، جب شوٹ کے دوران وہ فارغ ہوتی ہیں تو اس کی تفسیر پڑھتی ہیں۔

سارہ خان نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ویب شو میں دیئے ہوئے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں سیٹ پر سب سے مشکل کام انتظار کرنا لگتا ہے، جب شوٹنگ کے دوران انہیں دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہےتو یہ انتظار تھکا دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے پاس ہمیشہ ایک کتاب ہوتی ہےجس میں قرآن کی تفسیر ہے، تو جب وہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر فارغ ہوتی ہیں تو وہ قرآن کی تفسیر پڑھتی ہیں۔

انٹرویو میں سارہ نے انکشاف کیا کہ اُن کے والد ایک پرنٹر تھے اور وہ 70 مختلف زبانوں میں قرآن کو پرنٹ کرتے تو ان سے لوگ مختلف زبانوں میں قرآن کے پرنٹ منگواتے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان کے والد کا گزشتہ سال 26 دسمبر کو انتقال ہوگیا تھا جس کی خبر اُنہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دی تھی۔

The post سارہ خان شوٹنگ کےدوران فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں ؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email