روجھان میں دو قبیلوں میں تصادم،1 شخص جاں بحق

روجھان کے علاقے کچی کپڑہ میں بنوں اور دولانی قبیلے میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق دولانی برادری سے ہے۔

ذرائع نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام دائود مزاری ہے اور فائرنگ پرانی قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی۔

The post روجھان میں دو قبیلوں میں تصادم،1 شخص جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email