فلموں کی کامیابی کیلئے آئٹم سانگ ضروری نہیں، ثروت گیلانی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں فلموں کی کامیابی کے لیے آئٹم سانگ ضروری نہیں ہیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے بطورِ مہمان ایک ویب ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان نے اداکارہ ثروت گیلانی سے سوال کیا کہ کیا آپ کبھی آئٹم نمبر کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ نہیں! وہ کبھی آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔

ثروت گیلانی نے آئٹم نمبر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اپنے والدین اور دیگر عزیزوں کی ڈانٹ سے ڈر لگتا ہے لہٰذا وہ کبھی آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا ہماری فلموں کو کامیابی کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت ہے؟

اداکارہ ثروت گیلانی نے میزبان کی جواب میں کہا کہ نہیں! بالکل بھی ضرورت نہیں۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ فلم بیچنے کے لیے آپ کے پاس بہترین کہانی ہونی چاہیے، اگر کہانی اچھی ہوگی تو فلم خود ہی ہٹ ہوجائے گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ منٹو، لال کبوتر اور چڑیل جیسی فلمیں اپنے بہترین مواد کی وجہ سے ہی کامیاب ہوئیں۔

ایک سوال کے جواب میں ثروت گیلانی نے کہا کہ جب کسی فلم پر پابندی لگ جاتی ہے تو لوگوں میں اُس فلم کو دیکھنے کا تجسس مزید بڑھ جاتا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی فلم چڑیل کے حوالے سے کہا کہ جب میری فلم پر پابندی لگی تو مجھے بہت اچھا لگا تھا کیونکہ لوگوں میں فلم کو دیکھنے کا تجسس بڑھ گیا تھا۔

The post فلموں کی کامیابی کیلئے آئٹم سانگ ضروری نہیں، ثروت گیلانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email