پاکستان ہماری عورتوں کے لیے محفوظ نہیں، آصفہ بھٹو

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری عورتوں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ مینار پاکستان کا سانحہ بتا رہا ہے کہ ہم اپنے سروں کو ریت میں دفن نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں سمیت بچوں کیلئے بھی ملک محفوظ نہیں، ہمارے بچے موت کے باوجود عصمت دری سے محفوظ نہیں ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ یہ ایک شرمناک اور تلخ حقیقت ہے۔

The post پاکستان ہماری عورتوں کے لیے محفوظ نہیں، آصفہ بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email