شنیرا اکرم کا خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید غصے کا اظہار

شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں یومِ آزاری کے موقع پر مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ دیے، نقدی اور زیورات چھین لیے۔

صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اُسے لاہور کا شہری ہونے پر شرم محسوس ہورہی ہے۔

دوسری جانب شنیرا اکرم نے اس واقعے پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔

سوالیہ انداز میں وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ آخر یہ سب کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم کے سابق معاون ذلفی بخاری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے ذاتی طور پر آئی جی پنجاب کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا

The post شنیرا اکرم کا خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید غصے کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email