پاک افغان کرکٹ سیریز ہوگی ، ٹریننگ کا آغاز

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے دارالحکومت کابل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں کئی کھلاڑی شریک ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کابل میں اس کے لیے ٹریننگ کر رہی ہے، پاکستان افغانستان سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے کھیلی جانی ہے۔

بیان میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان ون ڈے سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی، میچز کی تاریخوں کا اعلان رواں ہفتے کیا جائیگا۔

The post پاک افغان کرکٹ سیریز ہوگی ، ٹریننگ کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email