اشرف غنی کی امارات میں موجودگی کی تصدیق، یو اے ای نے کیوں پناہ دی؟

متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی امارات میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سابق افغان صدر اشرف غنی کی اہل خانہ کے ساتھ ابوظبی میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

 اشرف غنی اور اہلخانہ کے ابوظبی میں موجودگی کے حوالے سے اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے  جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان صدر اشرف غنی اور ان کےاہلخانہ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق انسانی بنیادوں پر اشرف غنی کا متحدہ عرب امارات میں خیر مقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد سابق صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے۔

The post اشرف غنی کی امارات میں موجودگی کی تصدیق، یو اے ای نے کیوں پناہ دی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email