عدنان صدیقی کا لاہور میں ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کرنے والے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ

پاکستان کی نامور اداکار عدنان صدیقی نے مینارِ پاکستان پر نوجوان لڑکی سے دست درازی میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا ہے۔

نامور اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ اب ایسی صورتحال میں کہ جب ہمارے پاس مینارِ پاکستان واقعے کے تمام تر شواہد موجود ہیں تو ملزمان اب تک سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں گئے؟

سوالیہ اناداز میں اداکار نے کہا کہ کیا ہم ان پولیس اہلکاروں کو اس بھیانک فعل کے ذمہ داران کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ایکشن میں نہیں دیکھ سکتے ہیں؟

عدنان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ کیا ہماری خواتین کا یہ حق بھی نہیں ہے؟

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

The post عدنان صدیقی کا لاہور میں ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کرنے والے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email