خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آئے واقعے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ عائشہ اکرم اور ان کے ساتھی مینار پاکستان پر آرہے ہیں جب کہ عائشہ واقعے سے قبل اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ویڈیو بنارہی ہیں۔

اسی اثنا میں کچھ نوجوان ان کے ارد گرد جمع ہوگئے اور ہلڑ بازی شروع کردی جس کے بعد گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا جس میں سیکڑوں افراد نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم کے سابق معاون ذلفی بخاری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے ذاتی طور پر آئی جی پنجاب کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

The post خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آئے واقعے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email