مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی کرنا باعثِ شرم ہے، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغا م میں کہا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی کا واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔

اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خواتین کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی کو زدوکوب کرنے کے ذمے داروں سے انصاف ہونا چاہیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے ہوئے واقعے کے بعد پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں۔

The post مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی کرنا باعثِ شرم ہے، بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email