لاہور میں ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے  پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نےا سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کریں گے

 شارق جمال خان نے کہا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم چارسب ٹیموں پر مشتمل ہو گی، سب ٹیموں میں انویسٹی گیشن ٹیم اور فرانزک ایویڈینس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ٹیم مشتمل ہوگی جبکہ سب ٹیموں میں انٹیلی جنس کولیکشن ٹیم اور ریڈنگ اینڈ اریسٹ ٹیم مشتمل ہوگی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ واقعہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کریں، واقعہ میں ملوث اشخاص کی شناخت کرنے میں پولیس کی مدد کریں۔

شارق جمال خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعہ سے متعلق معلومات واٹس ایپ نمبر03099911911 پر شیئر کریں، معلومات شیئر کرنیوالے کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

The post لاہور میں ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email