قوم کی ماؤں اور بیٹیوں کو بیعزت کرنےوالےکسی مافی کے محتاج نہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ قوم کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بیعزت کرنےوالےکسی مافی کے محتاج نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہلاہور گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ انتہائی افسوس و شرمناک ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ عورت کسی بھی معاشرے کو تشکیل و مضبوط کرنے میں اہم کردار ثابت ہوتی ہے، قوم کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو بیعزت کرنےوالےکسی مافی کے محتاج نہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔

دوسری جانب لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں  خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آگیا۔

ٹک ٹاکر عائشہ کے کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے انتہائی دکھ کادن ثابت ہوا،مجھے بچانے والے ہی مجھے نوچتے رہے۔

لاہور گریٹر اقبال پارک میں منچلوں کی ستائی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ نے روتے ہوئے بیان دیا کہ میں آزادی والے دن میں اپنے6ساتھیوں کےساتھ مینار پاکستان گئی اور وہاں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی کہ کچھ لڑکے ہمارے پاس آگئے اور سیلفی کےلئے کہا اسی دوران300 سے 400 افراد نے مجھ پر حملہ کردیا۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے بتایا کہ اس کے بعد میں اور میرا گروپ ہجوم میں پھنس گئے، بھاگ دوڑ میں مجھے وہاں ایک پانی کا تالاب نظر آیا سوچا اس میں کود جاؤں مگر مجھ سے ایسا نہ ہوا،15پر کال کی مگر وہ بھی کام نہ آئی،لوگ میرے بال نوچتے رہے۔ حملہ آوروں نے اس حد تک دھکا دیا اور کھینچتے رہے کہ میرے کپڑے بھی پھٹ گئے اور اس کے بعد ایک ہجوم نے مجھے اٹھا لیا اور ہوا میں اچھالنے لگے۔

The post قوم کی ماؤں اور بیٹیوں کو بیعزت کرنےوالےکسی مافی کے محتاج نہیں، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email