بحیثیت والدین، استاد اور لیڈر نوجوانوں کی تربیت کا سوچنا ہوگا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بحیثیت والدین، استاد اور لیڈر نوجوانوں کی تربیت کا سوچنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک میں دل دہلا دینے والے منظر سامنے آئے، بحیثیت والدین، استاد اور لیڈر نوجوانوں کی تربیت کا سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معاملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کرنی چاہیئے۔

The post بحیثیت والدین، استاد اور لیڈر نوجوانوں کی تربیت کا سوچنا ہوگا، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email