پالتو شیر سڑک پر آگیا ، ویڈیو وائرل

پالتو شیر کے سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ویڈیو میں کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ کی سڑکوں پر پالتو شیر کو گھومتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شیر کا مالک بھی موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شیر کو چینی تاجر نے پال رکھا ہے جسے پہلے کمبوڈین حکام نے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضبط کرلیا تھا۔

 تاہم کمبوڈین وزیراعظم ہن سین کی مداخلت کے بعد اسے مالک کو واپس کردیا گیا تھا۔

The post پالتو شیر سڑک پر آگیا ، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email