افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے کابل پہنچ گیا ہے، پی آئی اے کی پرواز 6249 کے زریعے کابل میں پھنسے پاکستانیوں اورغیر ملکی میڈیا نمائندوں کو واپس لایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں پھنسے ملکی اور غیر ملکی مسافروں کیلئے 3 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ خصوصی پروازوں کے زریعے پاکستانی مسافروں سمیت 900 سے زائد غیر ملکیوں کولایا جائے گا۔

The post افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email