مینار پاکستان میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے واقعے نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، شیری رحمان

پیپلز پارٹی  کی رہنماء شیری رحمان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے واقعے نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی  کی رہنماء شیری رحمان نے سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مینار پاکستان میں ایک لڑکی ساتھ گھناؤنی حرکت کے بعد ہر جگہ لڑکی کے لباس، زندگی اور عوامی مقامات پر حق پر پھیلنے والی بحث ناگوار اور تشویشناک ہے۔

اپنے پیغام میں پارٹی  کی رہنماء شیری رحمان نے کہا کہ تمام ملوث افراد کو جیل میں ہونا چاہیے،اس ویڈیو کو تفریح کے مقصد کے لئے شیئر کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

دوسری جانب لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں  خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آگیا۔

ٹک ٹاکر عائشہ کے کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے انتہائی دکھ کادن ثابت ہوا،مجھے بچانے والے ہی مجھے نوچتے رہے۔

لاہور گریٹر اقبال پارک میں منچلوں کی ستائی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ نے روتے ہوئے بیان دیا کہ میں آزادی والے دن میں اپنے6ساتھیوں کےساتھ مینار پاکستان گئی اور وہاں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی کہ کچھ لڑکے ہمارے پاس آگئے اور سیلفی کےلئے کہا اسی دوران300 سے 400 افراد نے مجھ پر حملہ کردیا۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے بتایا کہ اس کے بعد میں اور میرا گروپ ہجوم میں پھنس گئے، بھاگ دوڑ میں مجھے وہاں ایک پانی کا تالاب نظر آیا سوچا اس میں کود جاؤں مگر مجھ سے ایسا نہ ہوا،15پر کال کی مگر وہ بھی کام نہ آئی،لوگ میرے بال نوچتے رہے۔ حملہ آوروں نے اس حد تک دھکا دیا اور کھینچتے رہے کہ میرے کپڑے بھی پھٹ گئے اور اس کے بعد ایک ہجوم نے مجھے اٹھا لیا اور ہوا میں اچھالنے لگے۔

The post مینار پاکستان میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے واقعے نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email