اگلے ہفتے تفصیل سے بتائیں گے کہ تبدیلی کیا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری حسین نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے تفصیل سے بتائیں گے کہ تبدیلی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج سے تین برس قبل سیاہ ترین دور کا خاتمہ ہوا اور روشنی کی امید پیدا ہوئی، اسی امید کی کرن کا نام پاکستان تحریک انصاف ہے۔

وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری حسین نے کہا کہ عاشور کے احترام میں ہم نے تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے کا جامع پلان ایک ہفتے کیلئے موخر کیا ہے، انشاللٰہ اگلے ہفتے تفصیل سے بتائیں گے کہ تبدیلی کیا ہے۔

The post اگلے ہفتے تفصیل سے بتائیں گے کہ تبدیلی کیا ہے، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email