ثانیہ مرزا آخر کیوں پریشان ہو گئیں؟

معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کابل کے ایئر پورٹ کی چونکا دینے والی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر پریشان ہو گئیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکابل ایئر پورٹ پر افراتفری کی صورتحال کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔

ثانیہ مرزا کابل ایئرپورٹ کے مناظر کی ویڈیوز دیکھ کر پریشان

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ دنیا کو پریشانیوں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔

ثانیہ مرزا نے سب کے لیے دعا کی کہ اللّٰہ سب پر اپنا رحم کرے۔

واضح رہے کہ کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر انتہائی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کےبعد ایئرپورٹ کو سویلین ایئر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

The post ثانیہ مرزا آخر کیوں پریشان ہو گئیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email