محمد علی شاہ صاحب کا انتقال سندھ کے ماہیگیروں کیلئے بڑا نقصان ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ محمد علی شاہ صاحب کا انتقال سندھ کے ماہیگیروں، کسانوں کے لیے بڑا نقصان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے فشرفوک چیئرمین محمد علی شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ محمد علی شاہ صاحب کے اہل خانہ اور ہمدردوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ محمد علی شاہ صاحب نے کسانوں، ماہیگیروں، عام آدمی کو اپنے حقوق کے لیے متحد کیا، محمد علی شاہ صاحب کا انتقال سندھ کے ماہیگیروں، کسانوں کے لیے بڑا نقصان ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ محمد علی شاہ صاحب نے آبی ذخائر پر قبضوں پر وڈیروں کو للکارہ، سندھ کی عوام آج ایک فقیر منش، صوفی، باہمت کردار سے محروم ہوگئی ہے۔ محمد علی شاہ صاحب کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

The post محمد علی شاہ صاحب کا انتقال سندھ کے ماہیگیروں کیلئے بڑا نقصان ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email