صنم جنگ خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ صنم جنگ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مینارِ پاکستان واقعے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ انتہائی ناگوار واقعہ ہے۔

مینارِ پاکستان واقعہ: ایسی بیمار ذہنیت کے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے ، صنم جنگ

صنم جنگ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی مایوس کن اور خوفناک بھی ہے کہ خواتین کو سرعام ہراساں کیا جاتا ہے۔

سوالیہ انداز اپناتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کیا یہ آپ کی ماؤں نے آپ کو سیکھایا ہے؟ کیا آپ کے مذہب نے آپ کو یہ سیکھایا ہے؟

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ہم مذہب کے بارے میں بات صرف تب کرتے ہیں جب معاملہ خواتین کے لباس کا ہو، اِن بدکردار لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟

صنم جنگ نے مزید لکھا کہ بیمار ذہنیت رکھنے والے ان تمام 400 لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، ہر روز ایک نئی کہانی ہیڈلائنز بناتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ سب اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک انہیں سزا نہیں دی جاتی۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

The post صنم جنگ خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email