کھانسی کی مختلف اقسام اور ان سے چھٹکارا کیسے ممکن؟

کھانسی ایک ایسا عمل ہے جس سے گلے اور پھپڑوں کی نالیوں میں موجود گرد و غبار صاف ہوتا ہے۔

کھانسی کی آواز سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گیلی، خشک، یا بری آواز والی کھانسی ہے۔ اس سے یہ بھی بتایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنے عرصے تک رہے گی۔

کھانسی کی سب سے عام وجہ ایک وائرل سانس کا انفیکشن ہے جس سے ناک اور گلا بند ہو سکتا ہے اور بند ناک کا مواد گلے میں گرنے سے کھانسی کا باعث بنتا ہے اور یہ کھانسی اس مواد کو پھیپھڑوں میں گرنے سے روکتی ہے۔

سانس کے نالیوں میں خراش کے باعث بھی کھانسی ہوتی ہے۔

کھانسی کی اقسام :

ایسی کھانسی جس کا دورانیہ 2 ہفتے سے کم ہو شدید نوعیت کی کھانسی خیال کی جاتی ہے، اور4 ہفتے سے زیادہ دیر تک رہنے والی کھانسی پرانی کھانسی کہلاتی ہے۔

کھانسی کے اثرات کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہ کتنی دیر تک رہتی ہے۔

صرف کھانسی یا اسی کھانسی جس میں ناک بھی بہنے لگے وہ عام طور پر 1 سے 2 ہفتوں میں ختم ہو جاتی ہے۔

دمے میں مبتلا افراد کو عموماً ایسی کھانسی ہوتی جس میں سانس سے خرخراہٹ کی آوازیں نکلتی ہیں اور تیز تیز سانس آتا ہے۔

معدے کی تیزابیت والی بیماری اس وقت ہوتی ہے جب پیٹ کا تیزاب گلے میں جاتا ہے ، جو کھانسی کا باعث بنتا ہے۔

پھیپھڑوں کا کینسر ہونے کی صورت میں کھانسی میں بلغم کے ساتھ خون آتا ہے لیکن اگر کسی کو زیادہ تکلیف ہوتوانہیں ڈاکٹر سے مشورے کے لئے جانا چاہیے۔

کچھ لوگ ایسی کھانسی کو سینے کی کھانسی کا نام دیتے ہیں، یہ کھانسی  بلغم کے ساتھ آتی ہے، ایسی کھانسی عام طور پر انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے، جیسے فلو، نزلہ یا سینے میں انفیکشن ہو۔

کھانسی کا علاج:

َ1۔ شدید کھانسی کے دوران گرم پانی پینے، یا کھانسی کا شربت استعمال کرکے خشک کھانسی کی تکلیف سے راحت مل سکتی ہے۔

2۔ جس شخص کے سینے میں انفیکشن ہو وہ بلغم کے ساتھ  کھانسی کرتا ہے جس میں کم مقدار میں سرخ خون ہوتا ہے۔ یہ خون پھیپھڑوں سے آتا ہے۔

3۔ اگر کسی شخص کو کھانسی میں بہت زیادہ خون آنے لگے تو اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

4۔ اگر بیکٹیریل انفیکشن کھانسی کا سبب بن جائے تو مریض کو اینٹی بائیوٹک کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

The post کھانسی کی مختلف اقسام اور ان سے چھٹکارا کیسے ممکن؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email