امید ہے کہ طالبان انسانی حقوق سے متعلق نئے وعدوں کی پاسداری کریں گے،نیڈ پرائس

نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان انسانی حقوق سے متعلق نئے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے امریکی مشیر نیڈ پرائس نے  افغانستان کی صورتحال پر اپپنی پریس کانفریس میں کہا ہے کہ طالبان سے طے ہوا تھا کہ وہ کابل ایئر پورٹ جانے والوں کو نہیں روکیں گے، ہم  افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ طالبان 31اگست تک اس وعدے کی پاسداری کریں گے، ہمیں امید ہے کہ طالبان انسانی حقوق سے متعلق نئے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا ہے کہ اگر طالبان کہتے ہیں کہ وہ شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں گے تو امید ہے کہ وہ اس پر ثابت قدم رہیں گے۔

The post امید ہے کہ طالبان انسانی حقوق سے متعلق نئے وعدوں کی پاسداری کریں گے،نیڈ پرائس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email