کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا

کراچی میں9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک  کی مجلس عزا سے دن 12 بجے برپا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مجلس عزا سے مولانا شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے اور دوپہر 2 بجے ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین باجماعت ادا کی جائے گی اور عزادار مولانا محمد حیدر نقوی کی امامات میں نماز ظہرین ادا کریں گے، نماز کے بعد مرکزی جلوس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا، جلوس راویتی راستوں سے ہوتا ہوا مغربین سے قبل امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر ختم ہوگا۔

واضح رہے کہ مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔

The post کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email