ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کی جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے مزید 3 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این سی او سی نے مزید بتایا ہے کہ اعدادوشمار کے بعد ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.91 فیصد ہو گئی ہے۔

The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email