مظفرگڑھ میں پولیس کریک ڈاؤن

مظفرگڑھ میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال فرحت عباس کی منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروا ئی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ایاز عرف ایازی کو گرفتار کرلیا  گیا جبکہ ایک کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمد کرا لی گئ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

The post مظفرگڑھ میں پولیس کریک ڈاؤن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email