کراچی سپر ہائی وے پر فائرنگ، نوجوان زخمی

کراچی میں ساٸیٹ سپر ہائی وے، اجسن آباد سیکٹر تھری کے مقام پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زخمی نوجوان کا نام اویس قاسم ہے جس کی عمر 22 سال بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوٶں کی فاٸرنگ کے باعث پیش آیا۔

The post کراچی سپر ہائی وے پر فائرنگ، نوجوان زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email