آرٹسٹ نے مچھلی کی حقیقت سے قریب ترین پینٹنگ بنا ڈالی

ایک باصلاحیت فنکار نے حقیقی تھری ڈی ریسین مچھلی کی پینٹنگ تخلیق کی ہے۔

فیف ڈونگ نامی یہ آرٹسٹ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہوں نے انتہائی حقیقت پر مبنی اور تقریباً زندگی سے معمور نظر آنے والی مچھلی کی شفاف ریسین (گوند) سے پینٹنگز بنانے میں اسپشلائز کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ تھری ڈی ریسین فش پینٹنگ بنانے کا فن لگ بھگ 30 برس قبل جاپانی آرٹسٹ ریوسوکے فوکا ہوری نے متعارف اور مشہور کیا تھا، ان کا یہ حیران کن کام 2012 میں اوڈیٹی سینٹرل میں فیچرڈ تھا۔

جس کے بعد سے اس فن کو دیگر فنکاروں نے ایک نیا انداز اور شکل دی۔

فیف ڈونگ نے اس میں غیرمعمولی حقیقت کا رنگ بھرتے ہوئے گولڈ فش کی ایسی تخلیق کی کہ وہ پیالے یا شیل میں تیرتی ہوئی نظر آنے لگی۔

The post آرٹسٹ نے مچھلی کی حقیقت سے قریب ترین پینٹنگ بنا ڈالی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email