سلمان خان فلم شیر شاہ کا ہیرو کس کو بنوانا چاہتے تھے، پروڈیوسر کا انکشاف

فلم شیر شاہ کے پروڈیوسر شبیر باکس والا نے اہم انکشاف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم شیر شاہ کے پروڈیوسر شبیر باکس والا نے بتایا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی خواہش تھی اس فلم میں ہیرو کا کردار ان کے برادر نسبتی آیوش شرما کو دیا جاتا۔

سلمان خان فلم شیر شاہ کا ہیرو اپنے برادر نسبتی کو بنوانا چاہتے تھے، پروڈیوسر کا انکشاف

اداکار سلمان خان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی اور فلم میں مرکزی کردار سدھارتھ ملہوترا کو دیا گیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اس فلم کے پروڈیوسر شبیر باکس والا نے اس حوالے سے بتایا کہ سلمان خان نے آیوش شرما کو بطور ہیرو کاسٹ کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔

اس حوالے سے شبیر باکس والا کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل ہی کیپٹن بٹرا کے خاندان سے سدھارتھ ملہوترا کو ہیرو کاسٹ کرنے کی بات کرچکے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب بٹرا خاندان سے سارے معاملات طے ہوگئے تو پھر سدھارتھ کو تبدیل کرنا غیر اخلاقی بات ہوتی لہٰذا میں نے سلمان خان کو یہ بات صاف طور پر بتادی جس کو وہ بھی سمجھ گئے۔

The post سلمان خان فلم شیر شاہ کا ہیرو کس کو بنوانا چاہتے تھے، پروڈیوسر کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email