گلگت بلتستان :کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے کردہ بیان کے مطابق  5 سیاحوں سمیت مذید 40 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 9482 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا سے آج 82 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 19 سیاح مریضوں سمیت 911 ہے۔

رپورٹ کے مطابق  کورونا وائرس کو 260 سیاحوں، محکمہ تعلیم 906 سمیت مجموعی طور پر 8403 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 168 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کی طرف سے جاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا کیسز کی  شرح گلگت بلتستان میں 5.52 فیصد ہے، کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 88.62 جبکہ اموات کی شرح 1.77 فیصد ہے۔

The post گلگت بلتستان :کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں ریکارڈ اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email