کورونا پر قابو پانے میں پاکستان نے دوسرے ممالک سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، اسد عمر

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وباء پر قابو پانے میں پاکستان نے دوسرے ممالک سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر ایلسن بلیک برن سے ملاقات کی جس میں  وزیرِ منصوبہ بندی نے پاکستان کی جانب سے کورونا وباء کی روک تھام کیلئے حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی جامع حکمتِ عملی اور وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ادارہ صحت سے کورونا وباء سے متاثرہ افراد کے اعداد وشمار کا تبادلہ کرتا ہے، پاکستان میں کورونا وباء کی بھارتی قسم ڈیلٹا اور بیٹا سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر ایلسن بلیک برن  نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

The post کورونا پر قابو پانے میں پاکستان نے دوسرے ممالک سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email