افغان طالبان سے رابطے میں ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے رابطے میں ہیں، ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابل میں افغان طالبان کے آنے کے بعد سے اب تک کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ افغان صوبے نورستان کی پہاڑیوں اور نگار کے علاقے میں ہیں، اس سلسلے میں افغان طالبان سے رابطے میں ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ طالبان سے واضح طور پر کہا ہے نہ پاکستان کوئی مداخلت کرے گا نہ افغانستان سے مداخلت ہوگی۔

The post افغان طالبان سے رابطے میں ہیں، وزیر داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email