دپیکا کو جیا خان کے انتقال پر پہنا گیا لباس نیلام کرنا مہنگا پڑ گیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون بڑی مشکل کا شکار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون ڈپریشن کے مرض میں مبتلا افراد کی امداد کے لیے ’لیو، لوو، لاف‘ کے نام سے ایک فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون تمام اخراجات اپنے کپڑے کے برانڈ سے ہونے والی آمدنی سے پورا کرتی ہیں۔

حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے نیلامی کے لیے برانڈ کی ویب سائٹ پر اپنی دو کرتیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوست کی جانے والی کرتی میں سے ایک کرتی دپیکا نے اداکارہ جیا خان کے انتقال اور دوسری کرتی اداکارہ پرینکا چوپڑا کے والد کی کنڈولنس ریفرنس کے موقع پر پہنی تھی۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جناب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو افسوسناک موقعوں پر زیب تن کی جانی والی کرتیوں کی نیلامی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

The post دپیکا کو جیا خان کے انتقال پر پہنا گیا لباس نیلام کرنا مہنگا پڑ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email