ہوش ربا مہنگائی، تازہ اعداد و شمار جاری

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 360 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا ہے جبکہ دودھ اور دہی 26،26 روپے اور انڈے فی درجن اوسطاً 58 روپے مہنگے ہوگئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گھی کی اوسط قیمت میں 178 روپے، چینی 50 روپے، دال ماش 95 روپے، دال مونگ 38 روپے، بکرے کا گوشت 337 روپے اور گائے کے گوشت کی قیمتیں 170 روپے تک بڑھ گئی۔

The post ہوش ربا مہنگائی، تازہ اعداد و شمار جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email