تمام افغان باشندوں کے تحفظ اور سلامتی کا احترام یقینی بنانا اہم ہے، عمران خان

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے تمام افغان  باشندوں کے تحفظ ، سلامتی اور حقوق کا احترام یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا جبکہ وزیراعظم نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے افغانستان سے سفارتی ، بین الاقوامی اداروں کے عملے اور دیگر افراد کے انخلاء میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو پاکستان میں کورونا پرقابو پانے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا جس میں متعلقہ ڈیٹا بھی برطانیہ کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

The post تمام افغان باشندوں کے تحفظ اور سلامتی کا احترام یقینی بنانا اہم ہے، عمران خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email