لاہور میں لوگوں کی معروف پاکستانی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ دیئے، ہوا میں اچھالتے رہے

ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شاہدرہ لاہور کی رہائشی عائشہ اکرم نے تھانہ لاری اڈہ میں درخواست دی کہ وہ 14 اگست کو شام ساڑھے چھ بجے اپنے ساتھی کارکن عامر سہیل، کیمرہ مین صدام حسین اور دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک میں مینار کے قریب یوٹیوب کے لیے ویڈیو بنا رہی تھیں کہ اچانک وہاں موجود تین چار سو افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ہجوم سے نکلنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے تاہم گارڈ کی جانب سے جنگلے کا دروازہ کھولے جانے کے بعد وہ اندر چلے گئے۔

بعد ازاں ہجوم جنگلے پھلانگتا ہوا ان کے پیچھے آیا، اس میں شامل لوگوں نے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیے اور ادھر اچھالتے رہے۔

اس دوران ان کے ساتھ عامر سہیل سے 15 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھینا گیا اور انگوٹھی اور سونے کے ٹاپس زبردستی اتروائے گئے۔

تاہم خاتون ٹک ٹاکر کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

The post لاہور میں لوگوں کی معروف پاکستانی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ دیئے، ہوا میں اچھالتے رہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email