اداکار عمیر رانا بڑی بیماری میں مبتلا ؛مداحوں سے دعا کی اپیل

پاکستانی اداکار عمیر رانا میں پھیپھڑوں کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ ان میں pulmonary embolism  نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے، یہ پھیپھڑوں کی ایسی سنگین بیماری ہے جس میں خون کی ترسیل رک جاتی ہے، زیادہ تر اس میں دو میں سے ایک پھیپھڑا متاثر ہوتا ہے۔

عام طور پر خون کی شریانوں کا مسئلہ خون گاڑھا ہوجانے کے باعث پیش آتا ہے، اس مرض کے نتیجے میں سینے میں شدید درد، سانس لینے میں مشکل سمیت کئی دیگر مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omair Rana (@omairana)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے میں اس تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہوں جبکہ ایکسرے، تین سی ٹی اسکین اور متعدد خون کے ٹیسٹ کروانے کے بعد پتا چلا کہ مجھے ’پلمونری ایمبولزم‘ ہے۔

عمیر رانا نے مداحوں کو اس بیماری سے متعلق تفصیل جاننے کے لئے گوگل سے مدد لینے کا بھی مشورہ دیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی انتہائی مختصر ہے، اس لئے بہتر طریقے سے اپنا خیال رکھا کریں۔

The post اداکار عمیر رانا بڑی بیماری میں مبتلا ؛مداحوں سے دعا کی اپیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email