گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 17افراد انتقال کر گئے، محکمہ صحت

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا میں کورونا سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 696 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید  702 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد  کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 836 ہزار ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 755 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار134 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2271 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 257 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 56 ہزار 511 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 10 ہزار 84 نئے ٹسٹ کئے گئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 17افراد انتقال کر گئے، محکمہ صحت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email