قرنطینہ کے دوران یاسرحسین کی سب سے بڑی مشکل کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان اور اداکار یاسرحسین کرونا کی تشخیص کے بعد ان دنوں قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔

اداکار یاسرحسین نے انسٹا اسٹوریز بتایا کہ ان کیلئے سب سے مشکل کام اقراء سے دوررہنا ہے۔

اقراء اوریاسر کے یہاں 23 جولائی کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام دونوں نے کبیرحسین رکھا۔

اس سے قبل یاسر نے کرونا کی تشخیص کے بعد فالوورز سے اپنی صحتیابی کیلئے دُعا کی درخواست کی تھی۔

یاسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

یاسرسے قبل گزشتہ ماہ زرنش خان، نادیہ حسین، عدنان صدیقی ، عشنا شاہ سمیت کئی معروف شوبز شخصیات میں کرونا کی تشخیص ہوئی جو اب صحتیاب ہوچکی ہیں۔

The post قرنطینہ کے دوران یاسرحسین کی سب سے بڑی مشکل کیا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email