صدر عارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈرامہ کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ شہرہ آفاق ترک سیریز کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے۔

صدرِ مملکت کی ڈرامہ کے سیٹ کے دورے کی تصاویر ٹوئٹر پر ترک سیریز کے پروڈیوسر مہمت بوزداغ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔

مہمت بوزداغ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سیٹ کا دورہ کرنے پر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے اعتماد اور ڈرامے سے ان کی دلچسپی کے لئے بھی ان کا شکر گزار ہوں۔

مہمت نے صدرِ مملکت کے ذریعے تمام پاکستانیوں کے لئے سلام پیش کیا۔

عارف علوی اور ان کی اہلیہ کی ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورولش عثمان کے سیٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔

The post صدر عارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈرامہ کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email