اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کا جلوس اپنی مقررہ جگہ پر اختتام پذیر

اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی مقررہ جگہ پر جاکر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں نمازِ ظہر کے بعد امام بارگاہ جامعتہ المرتضی سے برآمد ہونے والا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا نمازِ مغرب کے بعد امام بارگاہ جامعہ الصادق میں جاکر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے جبکہ جلوس کے راستوں کو قناتیں اور خاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا تھا۔

جلوس میں داخلے کیلئے جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے تھے جبکہ جلوس کے تمام راستوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے کلئیر کیا۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے 700 سے زائد افسران اور جوانوں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔

The post اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کا جلوس اپنی مقررہ جگہ پر اختتام پذیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email