نورالحسن کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ اداکار نے بتادیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار و میزبان نورالحسن نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔

نورالحسن نے حال ہی میں نجی ٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔

اداکار سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی پہلی تنخواہ کتنی تھی جس پر نور حسن نے سوچتے ہوئے جواب دیا کہ میں نے انٹرمیڈیٹ کے بعد پڑھانا شروع کردیا تھا لیکن اسے تنخواہ نہیں کہوں گا۔

نورالحسن نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے اخبار میں سب سے پہلے جاب کی تھی اور اس وقت میری تنخواہ 2700 روپے تھی۔

The post نورالحسن کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ اداکار نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email