کیا میگھن کے ماضی میں ہالی ووڈ سے تعلق نے بادشاہت کو نقصان پہنچایا؟

میگھن مارکل کاماضی میں ہالی ووڈ سے تعلق کی وجہ سے برطانوی شاہی خاندان کو بہت نقصان پہنچاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2021 کی دستاویزی فلم ’سیکریٹس آف دی رائل – دی مارکلز ورسس دی منارک ‘ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ میگھن کے ماضی میں ہالی ووڈ سے تعلق برطانوی بادشاہت کے لیے ایک طوفان جیساثابت ہوا ہے۔

اس دستاویزی فلم میں ، شاہی مبصر ایشلے پیئرسن نے دعویٰ کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ میگھن کا ہالی ووڈ سے ماضی میں جو تعلق رہا اس نےشاہی خاندان کو ایک سمندری طوفان کی طرح نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب برطانوی طرز زندگی میں ڈچز کی عدم شمولیت کو سامنے لایا گیا ہو۔

واضح رہے کہ میگھن اور ہیری کے 10 روزہ دورہ افریقہ پرمیگھن نے ایک آئی ٹی وی دستاویزی فلم میں اعتراف کیا تھا کہ وہ مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

The post کیا میگھن کے ماضی میں ہالی ووڈ سے تعلق نے بادشاہت کو نقصان پہنچایا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email